the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نظام آباد:3؍ ستمبر (ای میل ) ڈبلیو ایچ او سروے کے مطابق ہندوستان کی 70 فیصد خواتین جسم میں خون کی کمی کی بیماری سے دوچار ہے اس سے بچنے کیلئے حکومت کی جانب سے آنگن واڑی مراکز کے ذر یعہ حاملہ خواتین اور دودھ دینے والی ماں اور بچوں کو سربراہ کی جانے والی صحت بخش غذا سے استفادہ کریں ۔ آئی سی ڈی ایس کے زیر اہتمام کمیونٹی ہال محلہ پھولانگ میں منعقدہ مدر نیوٹریشن ڈے تقریب سے سید قیصر قائد مجلس نظام آباد نے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے جسم میں خون کی کمی سے وقت سے پہلے زچگی، کمزور بچے کی پیدائش، پیٹ میں حمل ساقط



ہوجانا جیسے خطرناک مسائل سے خواتین کو گذرنا پڑتا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے آنگن واڑی مراکز کے ذریعہ خواتین و بچوں کو سربراہ کی جانے والی صحت بخش غذائی اشیاء کے استعمال کو ترجیح دی جائے علاوہ ازیں جناب سید قیصر نے آنگن واڑی مراکز کی خدمات سے اقلیتی طبقہ کی خواتین کو واقفیت کیلئے اُردو زبان کے استعمال پر زور دیا ۔ اس تقریب میں آئی سی ڈی ایس ضلع سپروائیزر سورنا لتا ، کارپوریٹر ڈویژن نمبر 13 مظہر خان پٹیل، ہیلت سپروائیزر شانتا کماری، ضلع سرکاری دواخانہ ہیڈ نرس ویکٹوریا کے علاوہ آنگن واڑی ورکرس ، ٹیچرس کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.